کھیلوں کی بدولت معاشرے میں مثبت رجحانات فروغ پاتے ہیں،چوہدری امانت حسین مہر
بارسلونا: معروف بزنس مین ،سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری امانت حسین مہرنے کہاکہ پانچویں سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھ کر بہت ہی خوشی محسوس ہوئی کہ کھلاڑیوں میں سپورٹ مین سپرٹ اور قابلیت موجود ہے اور انتظامیہ بارسلونا میں پانچویں سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچویں سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پرتقسیم تقریب انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ چوہدری شعیب ورک،چوہدری اشفاق باغانوالہ،رائے ظفراقبال کلیار،چوہدری فہد گجر،چوہدری مدثر نون،چوہدری نویدوڑائچ،چوہدری تبریز رانجھا،میاں یاسر گراٹیاں،پوہلہ برادران،میاں مدثر اسلم، میاں فیصل اسلم، میاں مناظر،چوھدری اقبال مہر دلانوالا،چوہدری اسجد لوہسر اور حاجی محمد رزاق گوندل،چوہدری عزیز امرہ،چوہدری صابر اختیار تارڑ ،چوہدری شاہد لطیف گجر اور دیگر موجود تھے۔
چوہدری امانت حسین مہرنےکہا کہ اس طرح کے صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے آئندہ بھی ا تعاون کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیل ضروری ہیں۔ دنیا کی تمام ترقی یافتہ قومیں کھیلوں کو خصوصی اہمیت دیتی ہے کیوں کہ ان کی بدولت معاشرے میں مثبت رجحانات فروغ پاتے ہیں اور نوجوان نسل کی سوچ اور توانائی اعلی مقاصد کے حصول میں صرف ہوتی ہے۔ٹورنامنٹ جیتنے والی فاتح ٹیم کشمیر والی بال کلب کوپہلا نقدانعام چوہدری امانت حسین مہر نے دیا تھا۔