پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں ایک شام پاکستانی ثقافت کے نام پر،پاکستانی اور اسپانش کمیونٹی کی شرکت

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں ایک شام پاکستانی ثقافت کے نام پرمنائی گئی، جس میں گلگت بلتستان کے معروف موسیقار نیاز ہنزائی اور حمیرا جاوید نے اپنے ثقافتی ،صوفی اور کلاسیکل میوزک سے محفل کو خوش رنگ بنا دیا،میڈرڈ میں پاکستانی سفیر محترم ڈاکٹر ظہور احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نیاز ہنزائی کے فن کی داد دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمارے پاکستان کا چہرہ ہیں، جو پاکستان کی خوبصورتی کو اپنی مقامی اور ثقافتی دھنوں کے ذریعے دنیا بھر میں دکھا رہے ہیں۔ ’’ایک شام پاکستانی ثقافت کے نام‘‘کی میزبانی وصدارت قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کی۔

ممتاز حسین نے وزارت سیاحت پاکستان کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے متعلقہ ایک ڈاکومنٹری دکھائی اور کہا کہ آپ پاکستان آتے ہیں اور ان علاقوں کی سیر کے لئے آنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں تمام سہولیات کے ساتھ آپ و آپ کا پاکستان دکھائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے محفل میں شریک ہسپانوی سیاسی جماعتوں کے حکومتی ارکان اور سرکاری عہدیداران کو وادی ہنزہ پر اسپانش زبان میں لکھی کتاب بھی پیش کی۔

نیاز ہنزئی نے رباب پر تاجدار حرم نگاہ کرم کی دھن بجا کر ہال میں موجود تمام خواتین ومرد حضرات کے ساتھ ساتھ اسپانش مہمانوں کو بھی محسور کردیا۔نیاز ہنزئی اور حمیرا جاوید نے پاکستان کی تمام صوبائی اکائیوں کی ثقافت کی بہترین علاقائی دھنوں اور مشہور نغموں سے حاضرین کو پرجوش بنائے رکھا۔مقامی گلوکاروں میں قدیراحمد خان،حماد ذولقرنین، عبداللہ شیخ نے بھی اپنی آواز سے محفل میں رنگ بھرے۔

محفل موسیقی میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ سماجی شخصیات کے علاوہ اسپانش اتھارٹیز نے بھی شرکت کی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شرکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو دنیا بھر میں اور خاص طور پر اسپین میں دکھایا جانا بہت ضروری ہے، تاکہ ہماری نئی نسل اور مقامی لوگوں کو ہماری ثقافت، میوزک اور پکوان کا علم ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے