پاک کشمیر والی بال کلب نے ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ کے بعد سپر فوروالی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں پانچواں سالانہ سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں یورپ کی مایہ ناز چار والی بال ٹیموں نے حصہ لیا۔ایک دن جاری رہنے والا ٹورنامنٹ شائقین والی بال کے لئے بڑا دلچسپ تھا۔ چوہدری تنویر بوبی گجر،چوہدری فہد مختار گجر،چوہدری اشفاق گجر،چوہدری فہد گجر،چوہدری حسنین رضا گجر ،چوہدری مبشر شہزاد گجرنے ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا۔جس کےمہمان خصوصی معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری شعیب ورک اور معروف بزنس مین چوہدری اشفاق احمد باغانوالہ اور رائے ظفر عباس کلیارتھے۔فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیموں سے مہمانان گرامی کا تعارف کرایا گیا۔

فائنل میچ گجروالی بال کلب اور پاک کشمیر والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ کے بعد پاک کشمیر والی بال کلب نے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 

پہلا انعام 1500 یورومعروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر جبکہ دوسرا انعام 1000یورو رائے ظفر عباس کلیار نے دیا،میاں مدثر اسلم، میاں فیصل اسلم، میاں یاسر گراٹیاں اور دیگر مہمانان گرامی نےبہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، سونے کے لاکٹ اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر اور مہمانان گرامی کا ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی مالا پہنا کر پرتپاک استقبال کیا جاتارہا۔ شائقین والی بال کی بڑی تعداد میدان میں موجود رہی اورکھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کھلاڑیوں کی نقد انعام کی صورت حوصلہ افزائی کرتی رہی۔ سابق صدر پاک فیڈریشن اسپین فیض اللہ ساہی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے۔پاک کشمیر والی بال کلب کی جیت کی خوشی میں کھلاڑی اور کلب کے متوالے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے رہے.

یورپ میں کھیلوں کے سفیر چوہدری عزیزامرہ،چوھدری محسن فرخ مجید،چوھدری رفاقت پوہلہ،چوھدری نوید وڑائچ، چوھدری مدثر نون،بابا خانی،چوہدری صابر اختیار تارڑ،چوھدری اقبال مہر دلانوالا،چوہدری اسجد لوہسر اور حاجی محمد رزاق گوندل،چوہدری شاہد لطیف گجر،چوہدری عابد اسلم مہر باغانوالہ،راجہ مشرف، چوہدری ناصر محمود سہنہ ،چوہدری حسنین خالد،محمد سلیمان،حمزہ طارق سہنہ،چوھدری قاسم حنیف،چوہدری عاصم گوندل چوہدری شہباز کھٹانہ، چوہدری ظفر کھٹانہ،محمد اشرف مغل، حافظ عبدالرزاق صادق، فرانس سے آئے چوہدری کامران یوسف گھمن نے خصوصی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے