لاکھوں افراد کو لیگل اسٹیٹس دینے کے لئے اسپین کی کانگریس میں کام جاری،31 دسمبر 2023 سے پہلے اسپین پہنچے ہوں انکو لیگل کیا جائے
سپین میں مقیم اللگل اسٹیتس کے ساتھ مقیم لاکھوں افراد کو لیگل اسٹیٹس دینے کے حوالے سے سپین کی کانگریس میں کام جاری ہے اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ سپین کی حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی اور حکمران اتحاد کی اتحادی جماعت سومار نے 2024 سے پہلے سپین آنیوالے امیگرنٹس کو لیگل کرنے کی ترمیم پیش کی ہے۔اس ترمیم میں کہا گیا کہ وہ تمام امیگرنٹس جو 31 دسمبر 2023 سے پہلے اسپین پہنچے ہوں انکو لیگل کیا جائے۔امیگرنٹس کو لیگل کرنے کے پاپولر لیجسلیٹو انیشیٹو میں پیش کردہ مسودہ قانون میں ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ 1 نومبر 2021سے قبل سپین پہنچنے والوں کو لیگل اسٹیٹس دیا جائے مگر اب اس مدت کو بڑھا دینے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔یہ کب ہوگا اس کے بارے میں بھی امکان ہے کہ یہ پراسس نومبر سے شروع ہوجائیگا اور اس کی مدت چھ ماہ ہوگی جس میں سپین میں مقیم قریباََپانچ لاکھ افراد سپین میں ریگولر ہوسکیں گے۔امیگرنٹس کو لیگل کرنے کے مجوزہ مسودہ قانون کو سوشلسٹ پارٹی،سومار،پوئیدموس،اسکیراریپبلیکانا،،بے این خےاور ایل بلدو کی حمایت حاصل ہے۔امیگرنٹس کو لیگل کرنے کی تجویز کی پارلیمنٹ میں سب پارٹیوں نے حمایت کی تھی ماسوائے متعصب اور امیگرنٹس مخالف جماعت "باکس”کے،جس نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے۔