غیر قانونی طور پر اسپین میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو ملک بدرکیا جائے،امیگرنٹس مخالف سیاسی جماعت”باکس”کا مطالبہ
سپین کی پارلیمنٹ میں امیگرنٹس مخالف سیاسی جماعت”باکس”نے ایک تحریک پیش کی ہے جس میں اس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان تمام تارکین وطن کو ملک بدریعنی ڈی پورٹ کرے جو غیر قانونی طور پر اسپین میں داخل ہوئے ہیں اورانکو بھی جو کرائم کے مرتکب ہیں۔باکس پارٹی کے قائد سینتیاگو اباسکل نے کہا کہ حکومت غیر قانونی تارکین وطن کی ڈی پورٹ کے عمل کو تیز کرے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کو فروغ دینے والی یا سہولت فراہم کرنے والی انجمنوں، تنظیموں اور این جی اوز کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کی جائے۔