سپین کی نیشنل پولیس نے جنسی اسمگلنگ کی متاثرہ 24 خواتین کو آزاد کرا لیا

سپین کی نیشنل پولیس نے 24 خواتین کوآزاد کرا دیا ہے جو جنسی اسمگلنگ کی متاثرہ تھیں اور مالاگا سمیت پورے سپین میں سیکس ورکرز کے طور پر کام کرنے پر مجبور تھیں۔تفتیش کے مطابق ان خواتین  میں زیادہ تر کولمبیا کی خواتین شامل تھیں جو ہفتے کے چھ دنوں  میں 24 گھنٹے کام کرنے پر مجبور تھیں، اس نیٹ ورک کی سربراہ ایک خاتون تھی۔ پولیس نے میڈرڈ سے10، بالینسیا سے5، کاستایون سے3، لا ریوخا سے2 اور ساراگوسا سے1 یعنی مجموعی طورپر 21 افراد کو گرفتار کیا،تمام گرفتارافراد کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔اس ضمن میں پولیس نے 11 گھروں پر چھاپے مارے تھے۔آپریشن میں 51730 یورو نقدی، ایک گاڑی،11 موبائل فونز، دو لیپ ٹاپ، ایک آئی پیڈ، 35 گرام کوکین، 446 گرام چرس، 52 گرام چرس، 23 گولیاں،ایک ایئر پسٹل،کریپٹو کرنسی اور مردانہ قوت بڑھانے والی میڈیسنز برآمد کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے