اسپین،غیر ملکی ٹورسٹ کی آمد،اگست میں تقریباً 50 ملین افراد کا ہوٹلوں میں قیام

سپین نے گزشتہ ماہ غیر ملکی ٹورسٹ کی آمد کی بدولت ایک بلند ترین نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،جس کااندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہےسپین نے گزشتہ ماہ اگست میں تقریباً 50 ملین افراد نے ہوٹلوں میں قیام کا کیا۔اعداد و شمار سے پتہ چلاہے کہ فائیو اسٹار ہوٹلوں کا رات کا کرایہ 311 یورو یومیہ سے زیادہ تھا، جب کہ فور اسٹار ہوٹلز کا رات کا کرایہ 156 یورو تک تھا۔ تھری سٹار ہوٹلز کا رات کا کرایہ 127 یورو چارج کیا گیا۔سپین میں لوگوں نے اندالوسیا، کاتالونیا اور بالینسیا کو اپنی چھٹیوں کے لئےمنتخب کیا اور اگست میں فارنرز نے بلیارک آئزلینڈ، کاتالونیا اور کناریہ آئزلینڈ کو منتخب کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق  اگست میں ٹورسٹ نے سب سے زیادہ تعداد میں جہاں رات کا قیام کیا ان میں بارسلونا،مایوریکا کے شہر کالبیا اور میڈرڈ شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے