ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا “اوورسیز کا پیغام۔۔پاک فوج کے نام “انٹرنیشنل سیمینار
بارسلونا(قمرفاروق)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا “اوورسیز کا پیغام۔۔پاک فوج کے نام “انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا.جس کے مہمان خصوصی لارڈ واجد خان اور زیر صدارت تمغہ خدمت چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر ہوا
پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور ترا ضمیر میرا ضمیر جزل عاصم منیر کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے
سینکڑوں پاکستانیوں نے سبز ہلالی لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا
چوہدری پرویز اقبال لوسرنے جزل عاصم منیر کی جرات وبہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرد مجاہد پاکستان کی تقدیر بدل دے گا انہوں نے کہا کہ جب سے سید عاصم منیر جنرل بنے ہیں پاکستان کی معیشت میں روز بروز بہتری آرہی ہے،انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا ہو جائے گا چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ پاک فوج ہمارے تحفظ کی ضامن ہے ان کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی کے لئے اور ہمارے امن وسکون کے لئے ہیں اور ہم ان قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے
قومی ترانہ کے احترام میں تمام پاکستانی با ادب کھڑے رہے اور پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے
دیگر مقررین میں لارڈ واجد خان ،راجہ مختار احمد سونی،محمد اقبال چوہدری ،مرزا مستبین بیگ ،چوہدری عبدالغفار مرہانہ، ڈاکٹرقمرفاروق نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سبز ہلالی پرچم ہماری بقا کی علامت ہے اس کی حرمت ہی ہماری عزت ہے ،کشمیری عوام پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں کہ پاکستان مضبوط ہے تو ہم مضبوط ہیں جو پاکستان کا خیر خواہ نہیں وہ کشمیری نہیں اور جو کشمیر کو اپنا چھوٹا بھائی نہیں سمجھتا وہ پاکستانی نہیں ہے ۔یہ دونوں بھائی لازم وملزوم ہیں