اٹلی کے شہر بیرگامو کے کمونے کوو COVO میں پاکستانی قتل ،قاتل فرار

شہر میں خوف و ہراس ،شہر سمیت اٹلی کے بارڈرز پر سخت نگرانی کے احکامات

اٹلی(میاں آفتاب احمد)اٹلی کے شہر بیرگامو کے کمونے COVO میں ایک پاکستانی نے 30 سالہ ہم وطن کو کچن کی تیز دار چھری سے دو وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ھو گیا۔ساتھ رہنے والے گھر واپس آئے تو لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔قتل کی وجہ اور وقت معلوم نہیں ھو سکا پڑوسیوں نے اس ایشو پر بات کرنے سے انکار کر دیا ھے انڈسٹریل زون ھونے کی وجہ سے غیر ملکیوں بلخصوص پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس کمونے میں آباد ھے اور لڑائی جھگڑے معمول کی بات بن چکی ھے لیکن اتنی لرزاخیز واردات پہلی بار ھوئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل لین دین کے معاملات پر ھوا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق قاتل میلان کی طرف گاڑی میں فرار ھوا اور وہ اٹلی سے باہر جانے کی کوشش کرے گا میلان بیرگاموں سمیت بارڈرز پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے