چوہدری عزیز امرہ کی جانب سے کرسمس ڈنر کا اہتمام،سوشلسٹ پارٹی بادالونا کے صدر فرناندو کاریرا کی خصوصی شرکت

بارسلونا(دوست نیوز)یورپ میں والی بال کو پہچان دینے والے اور معروف بزنس مین شان امرہ کلاں چوہدری عزیز احمد امرہ کی جانب سے عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔عشائیہ تقریب کے مہمان خصوصی سوشلسٹ پارٹی بادالونا کے صدر فرناندو کاریرا تھے اس کے ساتھ اندریا ژاپاتا،مارتا، دانیل، اورالیکس نے بھی شرکت کی،تقریب کو انتہائی سادگی کے ترتیب دیا گیا کیونکہ اسی روز امرہ کلاں کی معروف سماجی شخصیت میاں نصر اللہ وفات پاگئے تھے۔

تقریب کی نظامت حافظ عبدالرزاق صادق نے سر انجام دی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا 

تقریب سے مہمان خصوصی سوشلسٹ پارٹی بادالونا کے صدر فرناندو کاریرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت میں نہیں ہوں اپوزیشن میں ہوں اگر آپ نے ووٹ دیا تو کبھی ہماری باری بھی آ جائے گی تو میں حکومت میں بھی آ جاؤں گا یہی میرا گول ہے لیکن یہ ہے کہ میں باتوں سے زیادہ عمل پر یقین رکھتا ہوں ایسا نہیں کہ آپ کے ساتھ وعدہ کرکے چلا جاؤں آپ میرے ساتھ رہیں گے میں ان کا پیچھا کرتا رہوں گا اور یہ آپ کا جائز حق ہے کہ آپ  کو کرکٹ گراونڈ ملے،انہوں نے حافظ عبدالرزاق صادق  اور چوہدری عزیز امرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سوشلسٹ پارٹی کے لیے بہت زیادہ اہم ہے ہر شہر میں اسپیشلی بارسلونا میں، پچھلے ہفتے ان کی تاجروں سے یہاں روبرو ملاقات ہوئی ہے اس میں کچھ مواد تقسیم کیا گیا ہے جن لوگوں کو مسائل ہیں وہ ان تک پہنچائیں کیونکہ خود کچھ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن مطالبہ کرنا آسان ہے کیونکہ ہم اپوزیشن میں ہیں اورحکومت سے مطالبہ کرنا آسان ہے

اس موقع پر چوہدری عزیز احمدامرہ نےامرہ کلاں گاؤں کی معروف سماجی شخصیت میاں نصراللہ مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے پورا گاؤں ان کی کمی محسوس کرے گا میاں نصراللہ مرحوم نےتمام عمر امرہ گاؤں میں اسپورٹس. اور دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لیا،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر محمد اقبال چوہدری نے میاں نصراللہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کرائی۔

عشائیہ تقریب میں شریک سکھ،پاکستانی مسیحی اور مسلم کمیونٹی کو کرسمس کی مبارک دی گئی اور پرتکلف کھانا پیش کیا گیا 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے