Screenshot
اتوار کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب تاناگرا (Tanagra) ملٹری ایئرپورٹ پر ‘ایتھنز ایوی ایشن ویک’ نمائش کے دوران یونانی فضائیہ کا ایک F-4 فینٹم (F-4 Phantom II) جنگی طیارہ پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس افسوسناک حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارے نے اچانک اونچائی کھونا شروع کی اور قریبی پہاڑی پر بجلی کے پول اور درخت سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق پائلٹوں نے ایجیکٹ (باہر نکلنے کا بٹن) استعمال نہیں کیا تاکہ وہ طیارے کو تماشائیوں اور رہائشی علاقوں سے دور لے جا سکیں۔
حادثے کے بعد طیارے میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اور امدادی عملہ فوری طور پر روانہ کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ایئر شو کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور یونانی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
