سماجی خدمت،اخوت کی جانب سے سید ذوالقرنین شاہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ سے نوازا گیا

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان میں سیلاب کے دوران جب اخوت کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے متاثرین کے لئے مدد کی اپیل کی تو بارسلونا سے پہلی آواز سید ذوالقرنین شاہ کی بلند ہوئی ،ڈاکٹر امجد ثاقب سے برطانیہ میں ملاقات کی اور بارسلونا آنے کی دعوت دی،بارسلونا میں پاک فیڈریشن کے زیر اہتمام پروگرام میں ڈاکٹر امجد ثاقب،افتخار ٹھاکر نے شرکت کی اور بھر پور امدادی مہم کی گئی جس میں لاکھوں روپے جمع ہوئے ڈاکٹر امجدثاقب نے امدادی مہم کی تعریف کی،اور سید ذوالقرنین شاہ کو سفیرِ اخوت کا خطاب دیا جو انہوں نے اپنی کتاب “سیلاب کی کہانی”پیش کرتے ہوئے لکھا اور سید ذوالقرنین شاہ سے اپنی محبت کا اظہار اپنے الفاظ کے ذریعے کیا

،ڈاکٹر امجد ثاقب نے بعدازاں “سیلاب کی کہانی”کتاب لکھی جس میں خصوصی طور پر بارسلونا اور قرطبہ کی کہانی بیان کی گئی،ڈاکٹر امجدثاقب نے سفر قرطبہ اندلس کے دوران مسجد قرطبہ بھی حاضری دی اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کی نظم مسجد قرطبہ اسی جگہ کھڑے ہوکر پڑھی یہاں پر علامہ محمد اقبال نے لکھی تھی اور امید ظاہر کی کہ جلد امت مسلمہ مایوسی کے اندھیرے سے باہر آئے گی اور ایک بار پھر عروج حاصل ہوگا،

 اس موقع پر بھی سید ذوالقرنین شاہ نے “سیلاب کی کہانی”کتاب کی تقریب رونمائی بارسلونا میں انعقاد پذیر کی ،ڈاکٹر امجد ثاقب اور افتخار ٹھاکر خصوصی طور پر بارسلونا تشریف لائے اور بارسلونا کے پاکستانیوں کی تعریف کی ۔پاک فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب رونمائی میں معروف سماجی شخصیت ہر دم کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش سید ذوالقرنین شاہ کو “اخوت فاؤنڈیشن “کی جانب سے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور دیگر اکابرین نے تعریفی سند اور ایوارڈ سے نوازا اس موقع پر سید ذوالقرنین شاہ نے اخوت فاؤنڈیشن ،ڈاکٹر امجد ثاقب اور پاک فیڈریشن کے رفقا سمیت پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج جو اللہ سبحانہ تعالی نے مجھے عزت دی ہے وہ سب پاکستانی کمیونٹی اسپین کے تعاون ،محبت اور پیار کا نتیجہ ہے۔

میں خصوصی طور پر اپنی بہنوں،بیٹیوں کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں

نے جب بھی ہم نے آواز دی لبیک کہا اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہر اول دستہ نوجوانوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہر موقع پر میرے شانہ بشانہ رہے اور ہم پاک فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کامیاب پروگرام کرانے میں کامیاب رہے ۔سید ذوالقرنین شاہ نے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ ہم نے ہر ممکن تعاون کیا ہے اور جب جب ڈاکٹر امجد ثاقب آواز دیں گے ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے