بارسلونا(دوست نیوز)کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ2026 کا فائنل میچ پاک آئی کئیر کرکٹ کلب اور بارسلونا قلندر کرکٹ کلب کے درمیان ودریریس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
پاک آئی کئیر نے پہلے کھیلتے ہوئے 28.4اوورز میں دس وکٹ کے نقصان پر 217رنز اسکور کئے۔پاک آئی کئیر کرکٹ کلب کے وکٹ کیپر اسماعیل ضیا نے 71گیندوں پر 69 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔بارسلونا قلندر کرکٹ کلب کے محمد آصف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بارسلونا قلندر کرکٹ کلب نے 217رنز کا پیچھا کیا اور وسم عباس نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 48بالز پر 84رنز اسکور کئے جو ٹیم کی جیت میں اہم قرار دئیے گئے۔
بارسلونا قلندر کرکٹ کلب 25.2اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 218رنز اسکور کرکے کرکٹ لیگ 2026اپنے نام کر لی۔
فائنل میچ کے مین آف دی میچ وسیم عباس قرار دئیے گئے۔جنہیں فیڈریشن کی جانب سے ٹرافی اور کلب کے سرپرست کی جانب سے نقد انعام سے نوازا گیا۔
مقامی بلدیہ کے مئیر اور دیگر مہمانان گرامی نے رنر اپ اور جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے گئے۔
لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز ٹرافیاں اور نقد انعامات دئیے گئے۔
لیگ میں ایمپائرز کے سکواڈ کو بھی بہترین ایمپائرنگ پر یاد گاری شیلڈز دی گئیں اور حوصلہ افزائی کی گئی
کاتالان کرکٹ لیگ 2026کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر چوہدری محسن رضا گوندل،چوہدری عامر شہزاد،سجاول خان ،معزز الدین ،محمد طارق کو کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر غلام صابر،محمد صغیر،راجہ نثاراحمد اور دیگر نے یاد گاری شیلڈز دیں اور ان کی کارکردگی کو بہترین الفاظ میں سراہا گیا۔
تقریب تقسیم انعامات کی نظامت کے فرائض سینئر نائب صدر سجاول خان نے سرانجام دئیے۔
