آزادی اظہار کو یقینی بنانے کیلئے صحافتی تنظیموں کا اتحاد بنانے کا فیصلہ

پاکستان میں آزادی اظہار کو یقینی بنانے کےلیے مختلف یونینز، پریس کلبز، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ایسوسی ایشنز نے فری میڈیا کےلیے اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں تینوں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، پانچ پریس کلبز، ایمنڈ، سی پی این ای اور پارلیمیانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی برسوں سے یہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگائی جائے اور ان کوششوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا اگر اس معاملے پر خاموش رہا گیا تو صورتحال مزید ابتر ہو جائے گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آزادی اظہار اور ذمہ دارانہ صحافت کو یقینی بنایا جائے گا، صحافیوں کی سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ ریاستی یا غیر ریاستی عناصر کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر کسی بھی حملے کیخلاف مشترکہ مزاحمت کی جائیگی اور سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر صحافیوں کی کردار کشی کی روک تھام کےلیے اجتماعی جدوجہد کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے