بابا علی ذوالفقار حشمت (مرحوم ) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادپاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت

Untitled-1

بارسلونا(پ ر) پاکستان تحریک انصاف اسپین کا زیر صدارت محمد شیراز بھٹی پی ٹی آئی اسپین کے بانی ممبر و سینئر راہنما بابا علی ذوالفقار حشمت (مرحوم ) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف اسپین

کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی-

تقریب میں میں علی ذوالفقار حشمت (مرحوم ) کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انکی پاکستانی کمیونٹی اور پی ٹی آئی اسپین کے لئے سیاسی و سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا-مقررین نے نمناک آنکھوں کیساتھ بابا علی ذوالفقار حشمت کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیات کسی بھی کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ ہوا کرتی ہیں اور آج ہم ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں جن کے اندر پاکستانیت اور کمیونٹی کا درد موجود تھا-تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے اور ہمیشہ انکو نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ انکے ایصال ثواب کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا-پی ٹی آئی اسپین کی طرف سے ان کی فیملی کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ ہم اس دکھ اور تکلیف کی گھڑی میں آپ کیساتھ کھڑے ہیں اور ہر وقت جب بھی ہماری ضرورت ہو گی ہم انکی ہر طرح کی خدمت کے لئے تیار رہیں گے-بابا ذوالفقار علی حشمت کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر قمر فاروق ،،عبدالصبور چوہدری،چوہدری نوید وڑائچ،شہزاد بھٹی،شیراز بھٹی کی انکھوں میں آنسو امڈ ائے اور تقریب کی سوگواری میں اضافہ ہوگیا۔

بابا علی کی خدمات کے اعتراف میں انکی اہلیہ کو شیلڈ دیتے ہوئے وہ فرط جذبات سے سٹیج پر گر پڑیں اور انکو ڈاکٹرہماجمشید نے سہارا

دیکر اٹھایا۔بابا علی کی اہلیہ پوری تقریب میں زاروقطار روتی رہیں۔ تقریب سے طاہر رفیع،راجہ شفیق الرحمان کیانی،جاوید مغل،ڈاکٹر قمر فاروق ،،عبدالصبور چوہدری،چوہدری نوید وڑائچ،شہزاد بھٹی،شیراز بھٹی،مرزا ندیم بیگ،ملک شہباز،سید ذوالقرنین شاہ،راجہ مختار سونی،ڈاکٹر ہماجمشید،اسد قادری،عمیر ڈاراور دیگر نے خطاب کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے