اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام “پاکستان ہماری جان” کانفرنس،افضل بٹ اور امیر عبدالقدیر اعوان کا خطاب

بارسلونا(دوست نیوز)بھارت کے جنگی جنون کیخلاف اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے چئیرمین مہر ظہیر اختر نے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے کیلئے “ پاکستان ہماری جان “ مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے سپین بار سلونا میں اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن اسپین چپٹر کے زیر اہتمام “پاکستان ہماری جان کانفرنس “منعقد کی گئی جس کی صدارت پاکستان سے دورہ یورپ پر آئے ہوئے ممتازروحانی پیشوا حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان نے فرمائی جبکہ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے خصوصی شرکت کی

پاکستان ہماری جان کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت چوہدری ثاقب طاہر نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض طاہر رفیع نے سرانجام دئیے۔

کانفرنس سے صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت جنگی تناؤ کی کیفیت سے گزر رہا ہے،ایسی صورتحال میں تمام پاکستانیوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے اور ایک قوم بن کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دینا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان سے بے انتہا محبت رکھتے ہیں اور ہر مشکل وقت میں انہوں نے وطن عزیز کا ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے چئیرمین مہر ظہیر اختر نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایک ایسی تحریک شروع کی ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے،”پاکستان ہماری جان”اب اس ایک آواز پر سب پاکستانی ایک ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا گھومی ہے لیکن پاکستانی قوم جیسی قوم نہیں دیکھی جو انتہا کی ایماندار ہے اور لین دین میں اپنی زبان کا پاس رکھتی ہے۔انہوں نے کئی ایک مثالیں دے کر بتایا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم آگے بڑھ سکتی ہے اس میں آگے بڑھنے کی تمام تر صلاحیت موجود ہے بس اسے ایک رہنما چاہئیے۔

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کیمرے سے ہمارا حکمران ہمیں مخاطب کرے اور ہمارا اعتماد ہو آپ یقین مانیں قرضہ تو قرضہ ہم اس ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں نچھاورکردیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں وقتی یاجذباتی چیزوں کی ضرورت نہیں ہمیں اقدامات کی ضرورت ہے۔ جو اس اعتماد کو اس درجہ کا بحال کریں کہ ہم اپنے مادر وطن کی کوئی کیفیت ہے جو ماں نہ کرسکے،جب بات کیفیات کی آتی ہے تو زباں و بیاں سے چیزیں بلند ہوجاتی ہیں تحریریں اور الفاظ اس کا معنی نہیں سمجھا سکتے ۔ہمیں یہ مٹی بڑی عزیز ہے اور اس وجود سے عزیز ہے اللہ اس پر کبھی آنچ نہ آنے دے ہماری اس قیمتی قوم کو جو دوست ہمارے اثاثہ بیٹھے ہیں اللہ ہمارے رشتوں کو ایمان کی سلامتی دے تاکہ ہم اپنی ذات سے اٹھ کراللہ کی ذات کے لئے اپنےنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اتباع میں آباد رہے،اور دعا ہے کہ دنیا کی زندگی بھی اور آخروی بھی کامیاب ہو

کانفرنس میں عمران اختر مہر ،فرحان اختر مہر ،چوہدری عمران اختر ،محمد سلمان گوندل ،علی رشید بٹ ،چوہدری ساجد گوندل ،مزمل رشید وڑائچ ،چوہدری امانت حسین مہر ،راجہ مختارسونی،چوہدری اشفاق باغانوالہ، چوہدری شعیب ورک،آصف بٹ ،راجہ شفیق کیانی ،سید ذوالقرنین شاہ،چوہدری عبدالغفار مہرانہ،چوہدری ثاقب طاہر ،جاوید مغل،چوہدری بابر ،آفتاب اشرف،ارسلان مہر ،خواجہ بلال ،طاہر رفیع ،فیض اللہ ساہی،یاسر گجر ،قدیر اےخان ،پرویز اخترجانی،حاجی نوید وڑائچ ،شہزاد بھٹی ،سجاد بٹ لیاقت علی گھمن ،طارق ،لقمان مہر ،محمد شبیر ،خالد شہباز چوہان،حافظ عبدالرزاق ،میاں عرفان اور دیگر نے شرکت کی۔
