عوام نے ایم کیو ایم کا جلسہ مسترد کردیا، وقار مہدی
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ عوام کی کم تعداد نے ایم کیو ایم کا جلسہ مسترد کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دہشتگردی ختم ہونے کے بعد کراچی تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گندگی اس لیے ہوتی تھی کیونکہ متحدہ والے سینٹری ورکرز کی تنخواہیں کھا جاتے تھے۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔