بارسلونا(دوست نیوز)معروف بزنس مین اور سابق صدر پاک فیڈریشن اسپین چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے بارسلونا کے دورہ پر آئے عالمی مبلغ قرآن صدارتی ایوارڈ یافتہ فخرالقراء قاری نیشنل اسمبلی و پاکستانی ٹیلی ویژن ایوارڈ یافتہ ہلال امتیاز تمغہ ستارہ امتیاز حسن کارکردگی قاری سید صداقت علی شاہ کے اعزاز میں پرنس ریسٹورنٹ پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا،

عشائیہ تقریب میں ڈاکٹر احسان الہی ،راجہ بشارت علی،چوہدری سلطان محمود رانجھا،حاجی محمد رزاق گوندل،پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین،چوہدری نعمان علی ،رضوان کاظمی،ڈاکٹرقمرفاروق اور دیگر نے شرکت کی

عشائیہ تقریب میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت اقتدار میں ہو اسے پانچ سال مکمل کرنے چاہئیے،صوبوں کی تقسیم پر کہا گیا کہ اس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔دعا کی گئی کہ اللہ سبحانہ تعالی پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے۔

قاری سید صداقت علی شاہ نے عشائیہ تقریب کے اختتام پر دعا کرائی اور میزبان کے مال و جان میں برکت کی دعاکی اور اسی طرح آپس کی محبت کو قائم رکھنے میں اللہ سبحانہ تعالی سے توفیق مانگی گئی۔

آخر میں عشائیہ تقریب کے میزبان چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے قاری سید صداقت علی شاہ اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ دوستوں کی محبت ہے کہ آپ نے ناصرف وقت دیا بلکہ ہمارے پروگرام کو بھی کامیاب بنایا جس ہر میں تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں
