ریاست کا فولادی ڈھانچہ پوری طرح سے قائم ہے: نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات

فائل فوٹو

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ریاست کا فولادی ڈھانچہ پوری طرح سے قائم ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اس وقت 10، 11 اہم وزارتوں کے وزیر نہیں ہیں، جس محکمے کا وزیر نہیں ہوتا وہ محکمۂ وزیرِ اعظم کے پاس ہوتا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات جمعرات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت پاکستان کو منتخب نمائندے چلائیں گے، بنیادی مسائل پر بحث ہونی چاہیے، لوگوں کے اجتماعی شعور میں اضافہ ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ آج ہمیں آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے، ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہو گا، وعدوں اور دعوﺅں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے اجتماعی شعور میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے،  18 ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کی ضرورت ہے، اُمید ہے ہم ملک کو درپیش اصل مسائل کے حل کی طرف جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے