Screenshot
بارسلونا کے نوجوان اسٹار لامین یامال نے بالون دی اور جیتنے کے لیے اپنی مہم تیز کردی ہے۔ اگرچہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ رواں سال یہ باوقار ایوارڈ کون جیتے گا، تاہم لامین یامال نے واضح کردیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی بیلن ڈی اور کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گے۔
یامال نے ویلڈانو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ بالون دی اور کا مستحق ہے۔ یہ انٹرویو جمعہ کو مووی اسٹار پلس پر نشر ہوگا، تاہم اس کے جاری کیے گئے مختصر پیش منظر نے پہلے ہی فٹبال کی دنیا میں خاصی ہلچل پیدا کردی ہے۔
19 سالہ یامال نے خود کو اور فرانسیسی اسٹار کائیلیان ایمباپے کو دنیا کے دو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میچز دیکھنے والے لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں۔ ان کے مطابق رواں سال لیگ اور ورلڈ کپ جیتنے کی وجہ سے بالون دی اور انہیں ملنا چاہیے۔
یامال نے یہ باتیں کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کہیں، حالانکہ انہوں نے امریکا میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی کارکردگی پر مکمل اطمینان نہ ہونے کا بھی اعتراف کیا۔
اسپینش میڈیا کے مطابق عام طور پر کھلاڑیوں کی جانب سے اپنی تعریف خود کرنا شائقین کو زیادہ پسند نہیں آتا۔ لوگ عموماً رافیل ندال، آندرس انیستا اور پاؤ گاسول جیسے محتاط اور عاجز ہیروز کو زیادہ پسند کرتے ہیں، جبکہ یامال اپنی شخصیت اور اعتماد کے باعث ایک مختلف انداز رکھتے ہیں۔
یامال نے اس وقت بھی بھرپور جواب دیا جب ایمباپے نے بالون دی اور کے لیے مہم شروع کی۔ اس کے بعد یامال نے گزشتہ تین لیگ میچوں میں تین ڈبلز اسکور کیے، میدان میں ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا، وہ ساتھی کھلاڑیوں کو گول کے مواقع فراہم کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم لیگ میں سرفہرست ہے۔
رپورٹ کے مطابق یامال کو اس بات کی پروا نہیں کہ لوگ انہیں مغرور سمجھیں یا کرسٹیانو رونالڈو 3.0 کہیں۔ یہی بے باکی ان کی شخصیت کا حصہ بن چکی ہے۔
