ہمایوں اختر کے صاحبزادے بھی انتخابی مہم کیلئے میدان آگئے
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینئر رہنما اور امیدوار این اے 97 ہمایوں اختر کے صاحبزادے بھی میدان میں آگئے۔
تاندلیانوالہ میں قاسم اختر نے والد ہمایوں اختر کی انتخابی مہم چلانے کےلیے میدان میں آئے ہیں۔
فیصل آباد کے علاقے551 گ ب میں قاسم اختر خان نے فٹ بال میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور ساتھ تصویریں بھی بنوائیں اور لوگوں کو استحکام پاکستان پارٹی کے منشور سے آگاہ کیا۔
قاسم اختر نےاس موقع پر کہا کہ حلقے کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے اور لوگوں کو بنیادی حقوق دلوائیں گے۔
ہمایوں اختر کے صاحبزادے نے کھیلوں کے میدانوں میں پینے کے صاف پانی کےلیے پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوان گراؤنڈز میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔