سوریا کمار یادیو، ہیلی میتھیوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز آف دا ایئر قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے مزید 6 کیٹیگریز میں ایوارڈ پانے والے کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی میں کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ اسی فارمیٹ میں ویمن کرکٹر آف دی ایئر ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز رہیں۔

آئی سی سی کے سال کے بہترین کرکٹرز آف دی ایئر اور ٹیم آف دی ایئر کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کو آئی سی سی نے مزید چھ کیٹیگریز میں ایوارڈز پانے والے کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا۔

 مینز ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں یہ ایوارڈ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز کو دیا گیا۔

پچھلے سال بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے کرکٹر رچن رویندرا نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

ویمن میں ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریلیا کی فوئبے لچفیلڈ رہیں۔

نیدر لینڈز کے بیس ڈی لیڈا مینز میں ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ کینیا کی کوئنٹر ایبل ویمن ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے