پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر کو بھارتی ویزا مل گیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر کو بھارتی ویزا ملنے کی تصدیق کردی۔

ای سی بی نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ شعیب بشیر اسی ہفتے کے آخر میں بھارت میں انگلش ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ شعیب بشیر کو بھارت کا ویزا نہیں ملا ہے، جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ باہر ہوگئے ہیں۔

شعیب بشیر انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور وہ اتوار کو ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر پائے تھے، سمرسیٹ کے آف اسپنر ابوظبی میں کیمپ کے بعد انگلینڈ واپس چلے گئے تھے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے شعیب بشیر کے ساتھ بھارتی رویے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا اور کہا کہ ایک نوجوان پلیئر کے ساتھ ایسا رویہ دیکھنا کافی مایوس کن ہے۔

بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ شعیب بشیر پہلے کھلاڑی نہیں جن کے ساتھ ایسا ہوا ہے۔

پاکستان سے تعلق کی وجہ سے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کو بھی گزشتہ سال تاخیر سے ویزا ملا تھا جبکہ گزشتہ برس برطانیہ میں مقیم 2 پاکستانی نژاد صحافی بھی ورلڈ کپ کی کوریج سے محروم رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے