ملتان، جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر مبینہ چھاپہ
ملتان میں پولیس نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر مبینہ چھاپہ مارا۔
جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور گھر کے ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔
سینئر سیاستدان نے الزام لگایا ہے کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور تشدد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی رہائش گاہ پر آج تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن ہونا تھا جس میں مہر بانو قریشی اور زین قریشی نے بھی شرکت کرنا تھی۔