انڈس ہیلتھ نیٹ ورک: مفت علاج کے لیے وقف ایک منفرد ادارہ،بارسلونا میں فنڈریزنگ پروگرام

IMG_1415

بارسلونا(دوست نیوز)انڈس ہیلتھ نیٹ ورک، پاکستان کا سب سے بڑا اور مکمل طور پر مفت علاج فراہم کرنے والا ادارہ کی جانب سے 25 مئی کو بارسلونا میں ایک شاندار گالا ڈنر اور کامیڈی نائٹ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد فنڈز جمع کرنا اور انڈس ہسپتال کے مشن کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔ پروگرام جسے معروف صحافی حافظ احمد نے ایک بڑی ٹیم کے ساتھ ترتیب دیا۔

فنڈ ریزنگ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ہدیہ نعت مظہر حسین راجہ نے پیش کیا،پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے رہے۔

اس نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ، پروفیسر عبدالباری خان، جنہیں انسانیت کے لیے ان کی خدمات کے باعث بے حد عزت و احترام حاصل ہے، نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے انڈس ہسپتال کے قیام سے اب تک کے سفر، چیلنجز اور نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ نیٹ ورک کا سالانہ بجٹ 57 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے اور کئی نئے منصوبے زیرِ تکمیل ہیں جو عوام کو مزید طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

تقریب میں بارسلونا کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور انڈس ہسپتال کے ساتھ اپنے تعاون کے عزم ظاہر کیا۔اور دل کھول پر اپنے مجبور اور لاچار پاکستانیوں کی مدد کی۔

پروگرام کی خاص بات معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور مشہور شاعر وصی شاہ کی شرکت تھی، جنہوں نے اپنی پُرمغز اور جذباتی گفتگو سے حاضرین کو متاثر کیا۔ ان کے الفاظ نے انڈس ہسپتال کے مشن کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور حاضرین کے دلوں میں ہسپتال کے لیے مزید ہمدردی اور تعاون کا جذبہ پیدا کیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے ساتھ اپنے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ادارے کی بارسلونا میں باقاعدہ رجسٹریشن کا اعلان کیا۔ یہ اقدام انڈس ہسپتال کے مشن کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

تقریب کی بڑی یاد گار بات ایک اسکول گوئنگ بچے ہاشم احمد کی جانب سے اپنی پاکٹ منی سے ایک سو یورو کی مدد کے علاوہ ایک انڈین ہندو کی جانب سے بڑی مدد کا اعلان کیا جسے ہال میں موجود تمام شرکاء نے تالیاں بجا کر خوب داد دی اس موقع پر وصی شاہ کا کہنا تھا کہ موہن کی مدد دراصل انسانیت کی مدد اور انہوں نے قرآنی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ہوری انسانیت کی جان بچائی میں اللہ نے مسلمان کی نہیں کہا ایک انسان کی بات کی ہے۔اور موہن نے انسانیت کی مدد کی ہے۔

قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کی جانب سے ویلفئیر قونصل چوہدری سالک گوندل اور وحید خٹک نے شرکت کی اور ادارہ انڈس ہسپتال کے کام کی تعریف کی اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ انڈس ہسپتال سے بھر پور تعاون کریں 

معروف پاکستانی ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہراور محمدشیراز بھٹی کی اسٹیج پر آمد،ایک خطیر رقم کا اعلان کیااور چوہدری امانت حسین مہر نے ادارہ کی انسانیت کی خدمت کے جذبے کوسراہا۔اور اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

معروف پاکستانی ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر،سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق ،محمد شیراز بھٹی ،قدیراے خان،میاں یاسرگراٹیاں،چوہدری کلیم الدین وڑائچ،چوہدری محمد سلیم لنگڑیال،راجہ شفیق الرحمن،چوہدری ساجد گوندل،چوہدری محمد اسجد لوہسر،چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں،عمران اختر مہر،چوہدری اصغر باگڑی،چوہدری محمد عاصم گوندل،مدثر بٹ،محمد رزاق کھوکھر،غضنفر منظور،قدیر حسین چوہدری ،حاجی محمد رزاق گوندل،یاسر گجر،راجہ ساجد محمود، اور ایاز محمود عباسی سمیت پاکستانی خواتین ومرد حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر عبدالباری،بشری انصاری اور وصی شاہ نے پروگرام کے والنٹیرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے اور گروپ فوٹو بنوایا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے