کیا آج کے دور میں شادی ایک فلاپ شو ہے؟ غیر شادی شدہ اداکارہ ریشم کا سوال

— فائل فوٹو

معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کے خوف سے شادی نہ کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے مداحوں سے سوال کیا ہے کہ ’ کیا شادی ایک فلاپ شو ہے؟

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام اس وقت شیئر کیا جب پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک اور اداکار ثناء جاوید کی شادی اور شعیب ملک کی بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبریں منظر عام پر آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ ریشم نےکہا کہ ’محبت کی انتہا اور پھر شادی اور پھر بیزاری اور دوریوں کا کھولتا ہوا سمندر، کیا شادی آج کے دور میں ایک فلاپ شو ہے، کیا کہیں گے آپ؟‘

واضح رہے کہ ریشم پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ ہیں جو اب تک کنواری ہیں۔

چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی کے بارے میں سوچتی بھی ہیں اور  شادی کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں لیکن وہ جس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں ویسا شخص انہیں ابھی تک نہیں ملا۔

ریشم نے بتایا تھا کہ مخلص، وفادار اور عزت دینے والا شخص کبھی تلاش کرنے سے نہیں ملتا بلکہ جب اللّٰہ چاہے تب ہی ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے