کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے عہدیداران کی مارتا موریتا سے ملاقات

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے منیجر چوہدری امانت حسین مہر،نائب صدر حافظ غلام سرور،ڈپٹی سیکرٹری امر شہزاد اور ایگزیکٹیو ممبر پی ایس سی بارسلونااحمد سردار نے کاتالان پارلیمنٹ میں سوشلسٹ پارٹی کی رکن پارلیمنٹ مارتا موریتا (Marta Moreta)سے ملاقات کی،ملاقات میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے عہدیداران نے بارسلونا شہر کے قریب کرکٹ پچز کی کمی جیسے اہم مسئلہ کی جانب توجہ مرکوز کرائی،اس کے علاوہ بارسلونا میں مقیم ایشائی ممالک کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیل کے حوالہ سے چیلنجز کا سامنا ہے 

 مارتا موریتا اور سوشلسٹ پارٹی نے مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ کاتالونیا پارلیمنٹ کی اسپورٹس کمیٹی میں تحریک پیش کرنے کے لیے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے