جہاں مکانات کے بحران میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،وہیں مکانات کے نام پر نت نئے طریقے سے فراڈ بھی ہورہے ہیں۔ کاتالان شہر ایل بیندریل بیش پیندیس میں تین لوگوں نے مختلف لوگوں کو ایک ہی کمرہ دکھا یا اور اس طرح ان کا اعتماد حاصل کیا، ان سے رقم وصول کی ۔ بعض صورتوں میں، کئی مہینوں کی پیشگی کرایہ بھی۔لیکن وہ کمرہ دیکھنے کے بعددوبارہ اس میں داخل نہیں ہوسکےاور جب متاثرین نے اپنے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا، تو انہوں نے انکار کر دیا اور اکثر کیسیز میں فون بھی نہیں اٹھاتے۔ اس فراڈ کو کرنیوالوں دو مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔یہ لوگ سوشل میڈیا پر کمرے کی تشہیر کرتے تھے اور لوگوں کواپنے جال میں پھانستے تھے۔ گرفتاری سے پہلے ایک پارٹی سے 5000 یورووصول جیب میں ڈالے ۔ بعض کیسیز میں فون پر کمرہ یا مکان دکھایا جاتا ہے اور بظاہر مالک مکان کہتا ہے کہ میں کسی ضروری کام سے فرانس یا جرمنی ہوں ۔آپ کمرے کا ایڈوانس دیدیں تاکہ میں کسی دوسرے سے بات نہ کروں اور بینک اکاؤنٹ یا بیزم سے رقم وصول کرلی جاتی ہے اور پھر رفوچکر ہوجاتے ہیں۔پولیس کو ایسے فراڈیوں کے بارے میں کئی شکایات موصول ہوئیں تو پولیس نے ایل بیندریل میں فعال فراڈیوں کے گروپ کیخلاف تفتیش شروع کی تو پولیس نے ایک 27 سالہ خاتون کو مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کیا، کیونکہ وہ کمرہ دکھانے کی ذمہ دار تھی۔ تفتیش کاروں کے مطابق دیگر گرفتار افراد میں ایک 22 سالہ نوجوان اور 45 سال کی عمرکا فرد شامل ہیں۔
