ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن اتوار کو ہوگی

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن اتوار کو ہوگی، کراچی میراتھن میں 4 مختلف کیٹگریز کی 4 ریسیز ہوں گی۔

سی ویو کلفٹن نشان پاکستان پر ہونے والی پریس کانفرنس میں نگراں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان میں یوں تو بہت میراتھن اور ریسز ہوئیں لیکن یہ پہلی میراتھن ہے جو ورلڈ ایتھلیٹکس سے منظور شدہ ہے۔

اس میراتھن میں 42 پوائنٹ 2 کلو میٹر کی میراتھن کے ساتھ 21 پوائنٹ 1 کلو میٹر، ریلے ریس کے ساتھ 5 کلو میٹر کی فن ریس بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر جنید علی شاہ نے بتایا کہ ابھی پہلی میراتھن کا پلان ہے، مستقبل میں اس میراتھن میں انٹرنیشنل ایتھلیٹس بھی ایکشن میں ہوں گے اور لندن میراتھن، شگاگو میراتھن کی طرح کراچی میراتھن بھی ایک مقام بنائے گی۔

اس موقع پر موجود کراچی میراتھن کے چیف آرگنائزر شعیب نظامی کا کہنا تھا کہ کراچی میراتھن سی ویو کلفٹن نشان پاکستان سے شروع ہوگی اور خیابان شجر سے ہوتی ہوئی خیابان شمشیر پر اختتام پزیر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3 ہزار رجسٹریشن ہوچکی ہیں، رجسٹرشن کا عمل کل شام تک جاری رہے گا۔

شعیب نظامی نے یہ بھی کہا کہ کراچی میراتھن میں فن کار بزنس مینز اور کھیلوں کی ممتاز شخصیات بھی ایکشن میں نظر آئیں گی جیو سوپر میراتھن براہ راست نشر کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے