ن لیگ کا منشور تیار ہوگیا، کل جاری ہوگا، مریم اورنگزیب

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کا منشور تیار ہوگیا، کل جاری ہوگا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کل باضابطہ طور پر منشور جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ منشور کمیٹی کے چئیرمین عرفان صدیقی، احسن اقبال اور دیگر رہنما بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قائدین عوام کو پارٹی کے انتخابی منشور 2024 کے نمایاں نکات سے آگاہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے