پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم کو 140 رنز پر آؤٹ کردیا۔
عرفات منہاس نے صرف 6 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبید شاہ نے 30 رنز کے عوض 3 شکار کیے۔
پاکستان انڈر 19 نے 26ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ شاہزیب خان نے 80 اور شامل حسین نے 54 رنز بنائے۔