ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین  کے زیر اہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کانفرنس اور ریلی،سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت،

IMG_5799

بارسلونا(پ ر)اسپین کے شہر بارسلونا میں جشن آزادی اور معرکہ حق کانفرنس اور ریلی کا انعقاد ملی جوش و جذبہ کے ساتھ کیا گیا. ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین اور poaf یورپ نے معرکہ حق جشن آزادی کا آغاز کرتے ہوۓ. اوورسیز کمیونٹی میں پاکستان کی محبت سرشار کرنے کی ریت ڈال دی. ریلی اور کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں اسپین کے گرد و نواح اور یورپ سے مختلف طبقہ ہاۓ فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کرکے ملک کے ساتھ عہد وفا کی مثال قائم کر دی. 

چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ تمغہ خدمت، فرزند پاکستان،چوہدری ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر پروگرام میں آنے والے مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ ، سبز ہلالی پرچم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر کے ساتھ استقبال کیا

پروگرام میں نئی نسل کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستان ہیں. پاکستان ہمارا ہے کے نعروں ملی نغموں بینرز اور جھنڈوں کی بہار نے کمیونٹی میں نئی روح پھونک دی. جس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے. کہ اوورسیز کمیونٹی پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. پروگرام میں سیدعبدالقاد گیلانی بطور چیف گیسٹ شریک ہوۓ.

جبکہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر گیسٹ آف آرنرز اور poaf یورپ کے مرکزی صدر اعجاز پیارا مہمان خاص کی حیثیت سے پروگرام میں شامل ہوۓ. منسٹڑ آف انفرمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ عطاء تارڑ کے ایڈوائزر ذیشان پال اٹلی ،ویلفیئر قونصلر پاکستان قونصلیٹ بارسلونا چوہدری سالک حسین، امیگریشن آفیسر وحید خٹک، چوہدری امجد پرویز آف موجیانوالہ ملک نعیم برطانیہ سمیت بارسلونا قونصلیٹ کے افسران نے فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کے شاہینوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا.

پروگرام میں آزادی پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو ملک کی شان قرار دیا. عوام الناس کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر آرمی چیف کے قدآور پوسٹر اور سبز جھنڈوں کی بہار میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور سید عاصم منیر فیلڈ مارشل زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا جھوم رہی تھی. تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے پاکستان اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوۓ.

اوورسیز میں پیدا ہونے والی نئی نسل کو پاکستان کا اثاثہ اور سرمایہ قرار دیتے ہوۓ انہیں پاکستان کی امید قرار دیا. انھوں نے کہا کہ آپ پاکستان ہیں یہاں ہمارا کردار اور اخلاق ہی ہمارے ملک کی پہچان ہے. انھوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن شان و شوکت سے مناتی ہیں. 

جشن آزادی اور معرکہ حق سیمنار "سےسید عبدالقادر گیلانی,چوہدری ڈاکٹرپرویز اقبال لوہسر ,خالد شہباز چوہان، محمد اقبال چوہدری، چوہدری اعجاز حسین پیارا،قونصل خانہ بارسلونا میں امیگریشن آفیسر وحید خٹک،سید توصیف شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ کیا گیا. آقا دوجہاں کی بارگاہ میں میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے. پروگرام کی صدارت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان نے کی.

پروگرام کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ اسپین میں موجودہ سیاسی سماجی مذہبی رفاعی این جی اوز اور تعلیمی حلقوں کی سنجیدہ شخصیات نے اپنی پارٹیوں کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی زبردست مثال قائم کی. پروگرام میں یورپ کے دس مختلف ممالک کی فہمیدہ شخصیات نے شریک ہوکر معرکہ حق جشن آزادی کو رونق بخشی۔

پروگرام کے آخر میں ایم این اے عبدالقادر گیلانی اور پاکستانی کمیونٹی نے مل کر معروف گلوکار سعید حیدری کے نغمے اے پتر ہٹاں تے نئیں بکدے گاتے ہوئےپاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا،

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے