سپریم کورٹ کا صحافیوں کیخلاف نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم
سپریم کورٹ نے صحافیوں کے خلاف نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق 2021 میں لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ نےاٹارنی جنرل سےصحافیوں کے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ ایف آئی اےتنقید کی بناء پر کارروائی نہ کرے، تنقید پر کوئی پرچہ نہیں ہوگا۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ ان کا مذاق بھی اڑائیں تو کوئی فکر نہیں، آئین میں کچھ قدغن ہیں، عدلیہ کا مذاق اڑائیں گے تو ملک کا نقصان ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس نمٹانے کےبجائے 2021 سے سرد خانے میں رکھ دیا، بتائیں مطیع اللہ جان، اسدطور، عامرمیر، شفقت عمران کے علاوہ کون سےمقدمات ہیں۔