پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کی تقریب،صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات سنائے گئے

IMG_6103

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے تقریب ،پاکستان اور اسپین کے قومی ترانے پیش کئے گئے جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے رہے

کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس میں کشمیریوں کی شہادت اور دیگر دہشت گردی کے حوالہ سے اعداد وشمار پیش کئے گئے۔ 

امیگریشن آفیسر وحید خٹک نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ویلفئیر قونصلر چوہدری سالک محمود نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا 

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنیان المرصوص آپریشن یہ تینوں پاکستانی افواج کی نہیں یہ پوری قوم کی کامیابی ہے،ہم بطور قوم متحد ہیں اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں 

کشمیر کی جنگ ہم نے لڑنی ہے اور پاکستان ہر طرح سے کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ہم سب کشمیریوں کی آواز بن کر اسپین اور عالمی دنیا کو بتائیں پیدرو سانچز انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے تو کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ان کی بھی آواز بنیں یورپی پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں اور ہم کیا چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل کیا جائے،کشمیر اور فلسطین پر مظالم کی تاریخ ساتھ ساتھ چل رہی ہے

قونصل خانہ کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی تصویری نمائش بھی کی گئ

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے