ملک عمران کی محنت اور کاوش سے کاتالان کرکٹ فیڈریشن اوراسپین کرکٹ کے درمیان دوریاں ختم ہوئیں،سید ذوالقرنین شاہ
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ملک عمران میں سمجھتا ہوں یہ سب آپ کی دن رات کی کاوششوں کا نتیجہ کہ کاتالان کرکٹ فیڈریشن اور اسپین کرکٹ کے درمیان دوریاں ختم ہوئیں اور آپ نے ان کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا، ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ،ان خیالات کااظہار چیف کوارڈینیٹر پاک بزنس کونسل اور کہتان ریڈکاتالونیا کرکٹ کلب سید ذوالقرنین شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پر کیا انہوں نے کہا کہ اب انشااللہ کاتالان کرکٹ اور اسپین کرکٹ مل کر ہمارے مستقبل کے کرکٹ پلیرز/لورز کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا موقع ملے گا اور اب کرکٹ سیاست اور چودھراہٹ سے پاک ہوگی ان شاء اللہ اور اب انٹرنیشنل لیول کے گراؤنڈ بنیں گے اور مستقبل قریب میں کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹس اسپین میں کھیلے جائیں گے اور سپین کے مختلف شہروں میں انٹرنیشنل معیار کے سٹیڈیم بنیں گے اور فٹ بال کھیلنے والے ملک میں کرکٹ کا فروغ شروع ہوگا انشااللہ