اسپین کرکٹ اور کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے درمیان ثالث بننا میرے لئے کسی اعزازاسے کم نہیں،ملک عمران

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کرکٹ اور کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے درمیان ایک ساتھ مل کر چلنے کی یادداشت پر دستخط کا سارا کریڈٹ میں لوں تو زیادتی ہے۔لیکن دونوں بڑے اداروں کا مجھے ثالث بنانا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں،ان خیالات کا اظہار منیجر اسپین کرکٹ اور صدر پاک آئی کئیر کرکٹ کلب ملک عمران نے اپنے سوشل میڈیا پر کیا۔انہوں نے کہا کہ میں دو بڑےاداروں کاتہہ دل سے شکرگزار ہوں ۔میں نے ہمیشہ کام اور محنت سے عزت بنائی ۔جس کا اجر آج اللہ تعالیٰ مجھے دے رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن ساتھیوں نے میرا مشکل وقت میں ساتھ دیا ،میں ان کا احسان کبھی نہیں بھول پاوں گا ۔اور ایک ایک نام لے کر شکریہ بھی ادا کرونگا،ہمارا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں مہیا کرنا ہے ،جس میں ہم کافی حد تک کامیاب رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے