فاطمہ 5 ایسوسی ایشن بارسلونااسپین کے زیر اہتمام بادالونا میںجشن ولادت مصطفیﷺ اور جشن ولادت امام جعفر علیہ السلام کی عظیم الشان محفل

Untitled-1

بارسلونا/ فاطمہ 5 ایسوسی ایشن بارسلونااسپین کے زیر اہتمام  بادالونا میں جشن ولادت مصطفی اور جشن ولادت امام جعفر علیہ السلام کی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔محفل کا انعقاد پاکستان فورم اسپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ نے کیا تھا۔محفل ولادت باسعادت کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حسن کبیر نے حاصل کی،جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عامر نے سرانجام دئیے نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبت سعید حیدری اور معروف ثناء خوان قدیر احمد خاں نے پیش کی۔

علامہ عبدالرشید شریفی بیماری کے باوجود تشریف لائے لیکن نقاہت کی وجہ سے خطاب نہ کرسکے صرف شکریہ کہا اور صحت کی دعا کے لئے کہا۔ ضیغم عباس نقوی نے شان رسالت اور نبی کریم ﷺ کے معجزات پر تفصیلی گفتگو کی۔ 

محفل ولادت باسعادت کے اختتام پر سید ذوالقرنین شاہ کی جانب سے شرکا کے لئے لنگر پیش کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے