او پی جی ایف کی کوششیں،تارکین وطن پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے شکایت سیل کا قیام
اسلام آباد/چئیرمین او پی جی ایف ظہیر احمد مہراور فاونڈیشن کے تمام ممبران کی محنت اورکوششوں سے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں ایک انتہائی موثر قدم اٹھایا گیا ہے
اے آئی جی تفتیش وشکایات سید عنایت علی شاہ کی سربراہی میں شکایت سیل قائم کیا گیا ہے۔
شکایت سیل کے قیام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ کرنا ہے ،اس موقع پر چئیرمین او پی جی ایف ظہیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شکایت سیل تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو گا اور یہ او پی جی ایف کی کاوشوں کی حقیقت کا عکاس بھی ہے۔