اوورسیز پاکستانیوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا،گجرات شہر میں وزارت خارجہ نے اپنا دفتر کھول دیا
نامہ نگار گجرات/ مظہر حسین راجہ/وزارت خارجہ نے جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ سائنس کالج کے قریب بینکوئٹ ہال کے ایک حصے میں کرائے کی عمارت میں اپنا رابطہ دفتر باضابطہ طور پر کھول دیا ہے۔
سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر نصف درجن اہلکاروں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ماتحت کام کرنا شروع کر دیا ہے۔افتتاح کے دن، تصدیق اور دیگر دستاویزات کے لیے درخواست دہندگان کی ایک بڑی تعداد نے بھی دفتر کا دورہ کیا۔
وزارت خزانہ کے دفتر کے کھلنے سے گجرات اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے اینڈ کے) کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری برادری، طلباء اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اپنے دستاویزات کی تصدیق کے لیے اسلام آباد اور لاہور کے سفر میں وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، وزیرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے خطوں سے ہے جو دنیا بھر میں آباد ہیں اور وہ طویل عرصے سے اپنے شہروں کے قریب ایسی سہولت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عرصہ دراز سے اسپین میں جو بھی سیاسی لیڈر پاکستان سے آتا اس کے سامنے یہ مطالبہ رکھا جاتا تھا جس کی سب نے حامی بھری تھی۔ مونس الٰہی قمر زمان کائرہ یا ضلح گجرات سے تعلق رکھنے والے دیگر لیڈران جب بھی بارسلونا تشریف لاتے عوام کا یہی مطالبہ ہوتا تھا اور دیگر ملکوں کے اوورسیز کی بھی یہی آواز تھی۔ بارسلونا کی عوام نے اس مقصد کے لیے سب سے پہلے آواز بلند کی تھی۔
شکریہ قمر زمان کائرہ آپ نے نگران حکومت میں وزیر خارجہ کے سامنے یہ مطالبہ رکھا جو پورا ہوا اور دیگر تمام سیاسی لیڈران، بیوروکریسی اور کمیونٹی ممبران کا شکریہ جو مل کر اس اجتماعی مسئلہ کا مطالبہ کرتے رہے، میں نے بذات خود کئی فورمز پر اوپن کچہری میں سیاستدانوں کے سامنے یہ مطالبہ رکھا تھا اور Gerry کوریر سروس کے دفتر کا بھی ہم کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ یہ بھی اسلام آباد کی بجائے گجرات میں کھولا جائے کیونکہ ہماری فیملیوں کو ہزاروں روپے کرایہ خرچ کر کے دور دراز کے اضلاع سے بار بار کاغذات جمع کروانے اور لینے کے لیے اسلام آباد جانا پڑتا ہے اور یا اس پروسیس کو آن لائن کیا جائے جو فی الحال ناممکن ہے ، اس لیے جدید ڈیجٹل ورلڈ میں یہ بہت ہی جائز مطالبہ ہے جسے پورا کیا جائے۔