نگراں وزیر خارجہ کا ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ میں خطاب
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے یورپی دارالحکومت برسلز کے دورے کے موقع پر رائل انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ میں مختلف بین الاقوامی اور یورپی اداروں کے سرکردہ اسکالرز اور ممتاز ماہرین تعلیم سے خطاب کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے ایک پرامن اور خوشحال خطے کے لیے سامعین کے سامنے اپنا تصور پیش کیا۔
گفتگو کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے جن دیگر اہم موضوعات پر روشنی ڈالی ان میں معاشی تعاون اور علاقائی روابط کو فروغ دینا، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل شامل ہے۔
مزید برآں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کو مضبوط بنانا، جغرافیائی و سیاسی مقابلہ اور خطے میں تصادم سے گریز کرتے ہوئے اتحاد بنانا شامل ہے۔