تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور ممبر پارلیمنٹ برطانیہ یاسمین قریشی بارسلونا پہنچ گئیں
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی،ممبر پارلیمنٹ برطانیہ یاسمین قریشی اور غزہ و کشمیر پر ترانے نشر کر نے والے بین القوامی سلیبریٹی Turgay Evren کشمیر ڈے احتجاجی ریلی کے لیے بارسلونا پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر اور ایگزیکٹو ممبران نے پرتپاک استقبال کیا۔
چار فروری کو پاک فیڈریشن کے زیر اہتمام پلاسا کاتالونیا میں احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں برطانوی وفد شرکت کرے گا جبکہ ریلی سے پہلے ہفتہ کی رات آٹھ بجے کشمیر و فلسطین کے لیے Turgay Evren خصوصی ترانہ نشر کریں گے۔