ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چار فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور منایا جائے گا

بارسلونا(قمرفاروق)ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل اتوار چار فروری کو دن دو بجے پلاسا جائیمے میں یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام ہوگا،ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مختار احمد سونی نے دوست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل دن دو بجے اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی ضرور شرکت کرے انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو ہر جگہ اٹھانا ہمارا فرض ہے تاکہ دنیا دیکھے کہ خطہ جنت نظیر میں بھارت کس طرح ظلم کررہا ہے ،ہمیں چاہئیے کہ اپنی بساط کے مطابق اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو بتائیں کہ ہم اس زنجیر کی طرح ایک ساتھ ہیں اور ہمارے دل اپنے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،راجہ مختار احمد سونی نے تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں کو جو بارسلونا میں مقیم ہیں وہ چار فروری دن دو بجے بلدیہ اور صدر ہاؤس کے سامنے پلاسا جائیمے میں یہاں ہر سال یہ ہروگرام کیا جاتا ہے وہاں ضرور آئیں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے