معرکہ حق کے بعد کامیاب سفارتکاری اب مضبوط معیشت ہمارا ہدف ،چوہدری پرویز اقبال لوہسر

برسلز/چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اپنے ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق، معرکہ سفارتی کاری کے بعد اب معرکہ معاشیات پر بھی کامیابی حاصل کرنا ہوگی اوور سیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے یورپ میں کا نفرنسز کرائیں گے۔جس میں انہیں پاکستان بارے بریفنگ دیتے ہوئے سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے قبل ازیں یہ تاثر دیا جاتا تھا کہ پاکستان بزنس کے حوالے سے محفوظ ملک نہیں وہاں عدم استحکام ہے جواب ختم ہو چکا ہے
انہوں نے کہا کہ دس مئی معرکہ حق کے بعد دشمن کو پتہ چل گیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اسی کے پیش نظر سعودی عرب کیساتھ ہونیوالا معاہدہ بڑی کامیابی ہے جسے انٹرنیشنل سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، اور اب ملک کا امیج مثبت طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ابھی ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانا ہوگی یورپ میں ہماری بزنس کمیونٹی سے مذاکرات جاری ہیں اور انہوں نے خواہش کا بھی اظہار کیا ہے ہماری حکومت اور اداروں سے درخواست ہے کہ انویسٹر کے لئے ون ونڈ آپریشن شروع کیا جائے انہیں سہولیات فراہم کی جائیں انشاء اللہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ غیر ملکیوں کو بھی لائیں گے اسی سال یورپ کے بڑے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے،
ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انڈیا نے ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کیا اسی مشن کے پیش نظر آزاد کشمیر میں ہونیوالے اقدامات کو بھی بین الاقوامی طور پر اجاگر کر کے غلط تاثر دیا جارہا ہے ہم جانتے ہیں کہ جولوگ آزاد کشمیر، یوکے، امریکہ میں بیٹھ کر ایسی تحریکیں چلا رہے ہیں انکے تانے بانے انڈیا، آرایس ایس اور را سے ملتے ہیں جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 70 سال سے بھارت ظلم و ستم کی انتہا کر رہا ہے اب وہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو بتا رہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی حالات ٹھیک نہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کا اکٹھے بیٹھنا خوش آئند بات ہے اور اس کا مثبت پیغام عالمی دنیا میں گیا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق دلیر بہادر قابل فخر انسان ہیں بطور وزیر اعظم انہوں نے بھارت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں ،ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ بطور ادنی سپاہی تحریک آزادی کشمیر کا حصہ ہوں اور یورپ بھر کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے بارے قراردادیں پیش کیں، ریلیاں نکالیں، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں چند شر پسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا اگر انہیں روکا نہ گیا تو باہر بیٹھے یوٹیوبر اور انڈیا کا سوشل میڈیا جو پرو پیگنڈہ کر رہا ہے کی حوصلہ افزائی ہوگی ان کی تو خواہش ہے کہ وہاں کے بھی حالات مقبوضہ کشمیر جیسے ہوں مگر مودی کی قسمت میں ہمیشہ کی طرح ذلالت لکھی جاچکی ہے مسئلہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم نوجوانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا دشمن مودی، آرایس ایس ، را ہے دیر ہونے سے پہلے ہی انہیں نکیل ڈالنے کے لئے آزاد کشمیر میں سپانسر کو سر عام سزادی جائے