این اے 78 سے مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر ہار گئے

خرم دستگیر: فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر بھی اپنی نشست پر ہار گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 78  میں آزاد امیدوار محمد مبین عارف 106169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگير خان 88308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 265 نشستوں میں سے اب تک 237 نشستوں کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے اب تک سب سے زیادہ 95 نشستیں اپنے نام کی ہیں،، مسلم  لیگ ن 67 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

پاکستان  پیپلز پارٹی نے اب تک 52 نشستوں پر کامیابی حاصل کی،، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اب تک 15  نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہے۔

مسلم لیگ ق کی 3 استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علما اسلام کی 2،2  نشستیں ہیں۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے