ریکھا خاتون منیجر سے تعلقات میں ہیں،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

2448393_51704655

ممبئی(شوبز ڈیسک) اپنی اداؤں، دلکشی اور صلاحیتوں سے ہزاروں دل جیتنے والی اداکارہ ریکھا کی شادی نہ کرنے کی حیران کن وجہ سامنے آئی ہے اوریہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے مکیش اگوال سے شادی کی تاہم کچھ عرصے میں اُن کے شوہر نے خودکشی کرلی اُس کے بعد سے ریکھا نے شادی نہیں کی۔شوہر کی زندگی میں اداکارہ نے خاتون منیجر فرزانہ کو اپنے ساتھ رکھا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان بہت ‘خاص تعلقات’ ہیں۔ ریکھا کی منیجر فرزانہ اداکارہ کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ فرزانہ کو اکثر ریکھا کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا ہے ، وہ اس کے ساتھ رہتی ہیں، بالخصوص اداکارہ جب خاص حالت میں خاص مواقعوں پر مخصوص لباس میں زندگی کا لطف اٹھا رہی ہوتی ہیں تو منیجر اُن کے ساتھ ہی ہوتی ہیں۔ 30 سال سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود فرزانہ آج بھی ریکھا کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر فرزانہ کی والدہ بیمار ہوئیں تو وہ دن میں اُن کی تیمارداری کرتی مگر رات ریکھا کے ساتھ ہی گزارتی تھیں۔ فرزانہ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ریکھا سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنی زندگی کو اُن کیلئے وقف کرچکی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے