بارسلونا میں عمران خان کی 73ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

5)

بارسلونا/بارسلونا میں معروف پاکستانی سیاسی وسماجی شخصیت،سینئر رہنما پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ نے اپنے قائد عمران خان کی 73ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا 

جس میں پاکستانی کمیونٹی کے عمیر ڈار،چوھدری ارشد انگلینڈ، میاں مدثر اسلم آف پوہلہ، نصراللہ چوھدری، سید آصف علی شاہ،چوھدری محسن فرخ مجید،چوھدری امتیاز کھاریاں،چوھدری عمار ناصر،محمد ایوب میانوال رانجھا،چوھدری ارشد منڈیر،چوھدری عمران،چوہدری خاور شہزاد دھوتھڑ،ارشد مانگٹ نے شرکت کی۔

تقریب میں سید ذوالقرنین شاہ نے عمران خان کی سیاسی وسماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا عمران خان قوم کے سچے اور بے باک رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھا۔

سید ذوالقرنین شاہ نے کپتان عمران خان کو سالگرہ کی مبارک دی اور کہا کہ جنہوں نے اپنے بچوں سے زیادہ قوم کے بچوں کو عزیز تر رکھا اور ان کے لیے ہر قربانی دی، قوم کو شعور دیا ایک نئی سوچ دی تاکہ وہ اپنے مستقبل اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کریں،

اس موقع پر سید ذوالقرنین شاہ اور دیگر پاکستانیوں نے اپنے قائد عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اور عمران خان کی صحت، درازیِ عمر اور اُن کی "حقیقی آزادی” کی تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے