الیکشن کمیشن نے این اے 47 میں نتائج کی مبینہ تبدیلی پر رپورٹ طلب کرلی
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47 میں نتائج کی مبینہ تبدیلی پر رپورٹ طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور این اے 47 کے آر او کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔
مراسلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 47 سے امیدوار شعیب شاہین نے درخواست میں نتائج میں تبدیلی کا الزام لگایا ہے۔
ریٹرننگ افسر کو بھیجے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو جلد از جلد رپورٹ بھجوائی جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
شعیب شاہین نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
واضح رہے کہ این اے 47 اسلام آباد 2 کی نشست سے مسلم ليگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates