قومی انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی،عمران خان و مرکزی،صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد،شہزاد بھٹی،شیراز بھٹی

ڈاکٹر قمر فاروق

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)قومی انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان و مرکزی قائدین، صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی اسپین کے سابق صدر محمد شہزاد اصغر بھٹی اور صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے گاؤں کے تمام ووٹر، سپورٹر اور برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھرپور طریقے سے ہمارا ساتھ دیا اپ تمام لوگوں کا ایک بار پھر شکریہ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے