مرکز میں سابقہ اتحادی جماعتوں سے مل کر مخلوط حکومت بنائیں گے، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مرکز میں ن لیگ سابقہ اتحادی جماعتوں سے مل کر مخلوط حکومت بنائے گی۔
نارووال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سو نشستیں لے کر پی ٹی آئی مرکز میں کیسے حکومت بنائے گی؟ جبکہ وفاقی حکومت کے لئے 134 نشستیں درکار ہیں جو کہ پی ٹی آئی کے پاس نہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور دیگر اتحادیوں کے پاس حکومت بنانے کے لیے 160 نشستیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر 16 ماہ کامیاب حکومت کی۔
رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں وعدوں کے مطابق کام ہوتے نظر آئیں گے۔