گورنر سندھ کا فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے ٹیلی فونک رابطہ

فائل فوٹو

کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حر جماعت اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حر جماعت اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ صبغت اللّٰہ شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

گورنر سندھ نے پیر پگارا سے ملک کی سماجی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ 

گورنر سندھ نے پیرپگارا سے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں، ملک کئی طرح کے بحرانوں کا شکار ہے، آپ اپنے والد کی طرح کنگری ہاؤس کے دروازے کھول دی اور مفاہمتی کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے